لفٹ کی چین میں پھنس جانے پر ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد :۔ لفٹ کی چین میں پھنس کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 49 سالہ وگیلو جو سوارام علاقہ میں رہتا تھا ایک فارما کمپنی کا ملازم بتایا گیا ہے ۔ وہ مارنگ شفٹ کے تحت کام میں مصروف تھا کہ لفٹ کی چین میں اس کے جسم کا نازک حصہ پھنس گیا اور وہ اس دوران گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔