لفٹنننٹ جنرل پی ناگیش راؤ کا بحیثیت جنرل آفیسر کمانڈنگ دکشن بھارت ایریا جائزہ

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : لفٹننٹ جنرل پنڈالہ ناگیش راؤ نے جنرل آفیسر کمانڈنگ دکشن بھارت ایریا کا چارج حاصل کیا ہے ۔ جنرل آفیسر نے یہ چارج 8 دسمبر کو لیا ۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق لفٹننٹ جنرل راؤ نے نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کھڑکواسلا میں شمولیت اختیار کی اور انہیں دسمبر 1982 میں ففتھ بٹالین پیراشوٹ رجمنٹ میں شامل کیا گیا ۔ جنرل آفیسر باوقار ڈیفنس سروسیس اسٹاف کالج ، ویلنگٹن کے گریجویٹ اور نیشنل ڈیفنس کالج ، نئی دہلی کے سابق طالب علم ہیں ۔ جی او سی دکشن بھارت ایریا کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے سے قبل وہ چیف آف اسٹاف ہیڈکوارٹر ساوتھ ویسٹرن کمانڈ جئے پور تھے ۔۔