کے ٹی آر کے دورے کے موقع پر حکومت تلنگانہ اور ایل ایس ای جی کے درمیان معاہدہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : لندن اسٹاک اکسچینج گروپ ( ایل ایس ای جی ) نے حیدرآباد میں سنٹر آف ٹکنالوجی آف ایکسیلنس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بینکنگ ، فینانشیل سرویس اور انشورنس شعبہ میں اس ادارے کی سرگرمیاں ہیں ۔ اس سنٹر کے قیام سے تقریبا 1000 افراد کو روزگار کے موقع دستیاب ہوں گے ۔ ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے لندن میں ایل ایس ای جی گروپ کے چیف انفارمیشن آفیسر انتھونی میک کارتی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد کے ٹی آر نے ٹوئیٹر پر اس کی اطلاع دی ہے ۔ اس سلسلہ میں حکومت تلنگانہ اور ایل ایس ای جی کے درمیان یادداشت مفاہمت پردستخط کی گئی ہے ۔ ایم او یو پر پرنسپل سکریٹری جیش رنجن اور میک کارتی نے دستخط کی ہے ۔ لندن اسٹاک اکسچینج گروپ گلوبل فینانشیل مارکٹس کو انفراسٹرکچر ، ڈیٹا پروائیڈر کی طرح خدمات انجام دے رہا ہے ۔ دنیا بھر کے 70 ممالک میں خدمات انجام دینے کے علاوہ 190 ممالک کے صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے ۔ اس تقریب میں این آر آئی امور کے اسپیشل سکریٹری وشنووردھن ریڈی ، آئی ٹی ای اینڈ سی ڈپارٹمنٹ کے چیف انفارمیشن آفیسر امرناتھ ریڈی نے بھی شرکت کی ۔۔ ن