لندن بریج چاقو زنی کے مشتبہ شخص کے جسم پر نقلی بم تھا

   

نئی دہلی۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لندن بریج کے قریب چاقوزنی کے واقعہ کے لئے ذمہ دار مشتبہ شخص کو ماہر مسلح آفیسرس نے گولی مار دی جو برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص اپنے جسم پر نقلی بم باندھا ہوا تھا۔ اس واقعہ کی دہشت گرد واقعہ کے طور پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ میٹرو پولیٹن پولیس اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے یہ بات بتائی۔