لندن میٹرو پولیٹن پولیس کا ایمرجنسی نمبر 999 بحال

   

لندن : لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے ایمرجنسی نمبر 999 بحال کر دیا ہے۔میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتِ حال میں اب 999 پر کال کی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ غیر ہنگامی صورتِ حال میں مدد کے لیے حسبِ معمول 101 پر کال کی جائے۔اس سے قبل لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا تھا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایمرجنسی نمبر 999 پر رابطہ ممکن نہیں ہے اس لیے فی الحال کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں 101 پر کال کریں۔