لندن میں بارش کے دوران 3 لاکھ فلسطینی حامیوں کا مارچ

   

لندن: غزہ پر اسرائیل کی جاری بمباری بند کرنے کا مطالبہ کرنے کیلئے تقریباً 3 لاکھ فلسطینی حامیوں نے ہفتہ کو لندن میں بارش کے دوران مارچ کیا۔اسی طرح دنیا کے مختلف شہروں میں لوگوں نے بمباری روکنے کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کا یہ تیسرا ہفتہ ہے۔ فلسطینی حامی لندن میں وائٹ ہال کی طرف مارچ کرنے سے پہلے یہاں ہائیڈ پارک کے قریب ماربل آرچ میں جمع ہوئے۔پولیس کا اندازہ ہیکہ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مظاہرے میں شریک مظاہرین کی تعداد تین لاکھ تھی۔