لندن، 7 ستمبر (یو این آئی) لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ لندن کے وسطی علاقے میں ہفتہ کو ’’فلسطین ایکشن‘‘ کی حمایت میں احتجاج کے دوران پولیس نے تقریباً900افراد کو گرفتار کیا۔برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے ہفتے کو فلسطین ایکشن کی حمایت میں احتجاج کے دوران تقریباً 900 افراد کو گرفتار کیا ہے ، حکومت نے عوام سے اپیل کی ہیکہ اس کالعدم گروہ کی حمایت میں مظاہرے نہ کریں۔ میڈیا کے مطابق لندن پولیس نے کہا ہیکہ ہفتے کو ہونے والے مظاہرے کے دوران ایک کالعدم گروہ کی حمایت کرنے پر 857افراد کو انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا۔