لندن : لندن میں 5 ملٹری گھوڑے بدک کر شہر کی سڑکوں پر دوڑ پڑے ، اس دوران کم از کم 4 افراد زخمی ہوگئے بعدازاں انہیں دو گھنٹے بعد پکڑ لیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلیس کے قریب گھوڑے بے قابو ہوکر دوڑ پڑے ، گھوڑوں کو قابو کرنے میں دو گھنٹے لگے۔خیال کیا جارہا ہے کہ بکنگھم پیلیس کے قریب تعمیراتی کام ہورہا تھا جس کے شور کی وجہ سے گھوڑے سواروں کو گرا کر لندن کی سڑکوں پر دوڑنے لگے۔یہ گھوڑے صبح ہونے والی معمول کی فوجی مشقوں میں مصروف تھے ۔گھوڑے کئی مقامات پر ٹریفک سے ٹکرائے ۔