لندن، 5 نومبر (یو این آئی) لندن میں ٹرین میں چاقو کے اندوہناک حملے کے دوران مسافروں کو بچانے والے ہیرو کا نام اور اسکی شناخت سامنے آگئی ہے ۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل این ای آر عملے کے رکن سمیر زیتونی نے برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے ساتھ مل کر بہادری سے کئی لوگوں کی جانیں بچائیں، مسافروں سے بھری ٹرین میں ملزمان کی جانب سے چاقو حملے میں 11 لوگ شدید زخمی ہوئے تھے ۔ 48 سالہ سمیر زیتونی جنھیں ‘بہادر’ کا خطاب دیا جارہا ہے ، ہفتے کے روز ڈونکاسٹر سے کنگز کراس جانے والی ٹرین میں عملے اور مسافروں پر مبینہ طور پر حملہ کے بعد وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سیم جنھوں نے 20 سال تک ٹرین آپریٹر کے طور پر کام کیا ہے ، انھوں نے برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے ساتھ متعدد جانیں بچانے میں مدد کی اور اسے ‘بہادری سے کم’ قرار نہیں دیا جارہا۔ جب حملہ ہوا تو مسافر گاڑیوں میں پھنس گئے ، لوگ ایک دوسرے کو روند رہے تھے اور بچنے کے لیے بیت الخلاء میں چھپ گئے تھے ۔ سمیر زیتونی کے اہل خانہ نے بتایا کہ ہم اس بات سے بہت مثاثر ہوئے ہیں کہ بہت سارے لوگوں کی جانب سے ان کے لیے محبت اور مہربانی کا اظہار کیا جارہا ہے اور انکی صحت یابی کے لیے بہت سی نیک تمناؤں دی جارہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اسپتال کی طرف سے فراہم کردہ دیکھ بھال اور ایل این ای آر میں ان کے ساتھیوں کی مدد ناقابل یقین ہے ، ہمیں سیم اور اس کی ہمت پر بے حد فخر ہے ۔ سمیر زیتونی اس وقت بھی زخموں کی وجہ سے اسپتال میں موجود ہیں مگر ان کی حالت مستحکم ہے ، پولیس نے اس سارے واقعے میں انھیں ایک ہیرو ڈکلیئر کیا ہے ۔