لندن کے مشہور سنیما گھرمیں خوفناک آتشزدگی

   

لندن، یکم اکتوبر (یو این آئی) لندن کے جنوبی علاقے کے مشہور سنیما میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی شعلے اس قدر شدید تھے کہ ان کا دھواں دور دور تک دکھائی دینے لگا۔ حادثہ لندن کے اوڈین سنیما میں چہارشنبہ کی صبح پیش آیا جس کے بعد شہریوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ بیکنہم ہائی اسٹریٹ پر واقع سنیما کی چھت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھوئیں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے ۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کے پیش نظر 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے ۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کی بڑی مقدار پھیل رہی ہے لہٰذا شہری کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے کیلئے اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔