لنگر حوض اور مائیلاردیوپلی میں دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) لنگر حوض اور مائیلاردیوپلی علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ وداقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 23 سالہ شراونتی جو اندرا نگر علاقہ کے ساکن شخص ملکارجن کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ جن کا آبائی مقام وجئے واڑہ بتایا گیا ہے ۔ اس لڑکی نے کل باتھ روم میں پھانسی لیکر خودکشی کا اقدام کیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکی فوت ہوگئی ۔ تاہم اس لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 50 سالہ خاتون سنگیتا بائی جو مائیلاردیوپلی علاقہ کے ساکن لاکھن سنگھ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق یہ خاتون گذشتہ 6 ماہ سے خرابی صحت کے سبب پریشان تھی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔