لنگر حوض دوہرے قتل میں پانچ افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 6 جون (سیاست نیوز) لنگرحوض حدود میں کل رات پیش آئی دوہرے قتل کی واردات میں ملوث پانچ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور ملزم مفرور بتایا گیا ہے کل رات دو افراد محمد عرف چاندی محمد اور ساتھی فیاض عرف ابو کو ہلاک کردیا گیا۔ اسکے بعد پولیس عہدیداروں نے اندرون چند گھنٹہ قاتلوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے 5 افراد بشمول اصل سرغنہ اشفاق کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق محمدی لائن علاقہ میں جہاں یہ واردات پیش آئی قاتلوں نے برقی گل کردی تھی اور منصوبہ بند قتل کیا گیا۔ امکان ہیکہ ٹاسک فورس ان کو لنگرحوض پولیس کے حوالے کرے گی۔