لنگر حوض میں پولیس نے دیانتدار آٹو ڈرائیور کو تہنیت پیش کی

   

حیدرآباد : /8 فبروری (سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس نے ایک دیانتدار آٹو ڈرائیور سید ذاکر کو طلائی زیورات کے بیاگ کو متعلقہ افراد کو واپس لوٹانے پر ستائش کی ہے ۔ /7 فبروری 3.30 بجے مرزا سلطان بیگ اور سمیرا بیگم ہیرو ہونڈا گاڑی پر ہاشم نگر سے ٹولی چوکی کی سمت جارہے تھے کہ ریتی باؤلی پہنچنے پر ان کی ہینڈ بیاگ جس میں طلائی زیورات اور دیگر اشیاء تھے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا ۔ لنگر حوض پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی گئی تھی اور پولیس نے سی سی ٹی وی کے ذریعہ اس بیاگ کی تلاش شروع کردی تھی کہ ایک دیانتدار آٹو ڈرائیور 34 سالہ سید ذاکر ساکن سید علی گوڑہ مراد نگر نے اس بیاگ کو پلر نمبر 55 کے پاس پایا اور اس میں 10 تولے طلائی زیورات موجود ہونے پر وہ فوری لنگر حوض پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ اس دیانتداری کی ستائش کرتے ہوئے لنگر حوض پولیس نے آٹو ڈرائیور کی گلپوشی کی اور اسے انعام سے بھی نوازا ۔ ب