لنگم پیٹ میں آٹو پلٹنے پر ایک شخص ہلاک، 6 زخمی

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی ۔ 19 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے نلامڈگو، باناپور سڑک پر شام کے وقت آٹو پلٹنے پر اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ سب انسپکٹر مسٹر سکھیندر ریڈی کے مطابق باناپور سے ڈرائیور سائیلو آٹو میں سات مسافرین کو لئے لنگم پیٹ آرہا تھا کہ لنگم پلی شیور پر آٹو بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔ اس حادثہ میں 55 سالہ سائیلو شدید زخمی ہونے پر اسے دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا کہ درمیان میں فوت ہوگیا۔ آٹو میں سوار دیگر چھ مسافرین سائیووا، باناپور، لکشمی باناپور، سنجیلو باناپور، دتتووا، کوریل، گنگووا، ممباجی پیٹ، لکشمی کومٹ پلی شدید زخمی ہوگئے۔ متوفی کو دو بیویاں نیلووا اور بوچووا دو بیٹے سائیلو، سنجیلو ہیں۔ پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے۔