دھان کی رقم کی وصولی میں مشکلات ، بینک کے چکر لگائے پر مجبور
یلاریڈی /14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل کے مختلف مواصعات سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے دھان کی رقم طویل انتظار کے بعد بھی حکومت سے وصول نہ ہونے پر IOB بینک کے پاس کسانوں نے احتجاج کیا ۔ کسان بینک کو دھان فروخت کی ہوئی رقم اپنے بینک کھاتہ سے نکالنے کی غرض سے جانے پر فصل پر لیا گیا قرض نکال کر باقی رقم دینے کی بینکمنیجر نے بات کہنے پر کسانوں نے تشویش کا اظہار کیا ۔ منڈل کے پرملا لنگم پلی ، بونال ، رام پلی ، بونال تانڈا ، سوران پلی ، موتھا علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے سوسائٹی بینک چیرمینکاشی رام کے ساتھ مل کر بینک پہونچکر کسانوں کی رقم نہ دینے پر سوال کیا ۔ جس پر منیجر نے منفی جواب دینے پر میرا تبادلہ انڈومان نکوبار کروادونگا کہتے فضول کی بحث کی جس سے کسانوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ بونال تانڈا سے تعلق رکھنے والا کسان گنیش کے کھاتہ میں 78 ہزار روپئے جمع رہنے پر اس کا کھاتہ بند کردینے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ بینک میں جمع رقم کیلئے کسان چکر لگارہے ہیں اور منیجر من مانی کرنے کسانوں کے ساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں ۔ اس بات کی یلاریڈی آر ڈی او سرینواس نائیک سے شکایت بھی کی ۔ فصل کیلئے قرض لینا ہوتو درمیانی بروکر سے ملنا ضروری ہوگیا ہے اور ایک لاکھ کے قرضہ کیلئے 25 ہزار روپئے خرچ کرنا پڑ رہا ہے کہہ کر الزام لگایا ۔