لنگم پیٹ۔ 29؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی علاقہ سے تعلق رکھنے والے کشن کی بکری پر چیتا حملہ کر کے ہلاک کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے ایکاپلی تانڈا ‘ سنجن پلی ‘ مختلف تانڈوں میں چیتا حملہ کر کے 30 بکریوں کو ہلاک کرچکا ہے ۔ چرواہے اب بکریوں‘ بیلوں کو چروانے کے لئے صحراؤں کی طرف رخ کرنے سے ڈر رہے ہیں ۔ عوام کا کہنا ہے کہ چیتا کا بکریوں پر حملہ کرنا اور ہلاک کرتے رہنا روز کا معمول بن گیا اگر ایسے ہی چلتا رہا تو مواضعات سے بکریاں خالی ہوجائیں گی ۔ عوام کو لاکھوں روپئے کا انقصان ہو رہا ہے ۔ تانڈا کی عوام گہری تشویش میں مبتلاء ہیں ۔ محکمہ جنگلات سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
