نئی دہلی:ملک میں مبینہ لوجہاد کو لے کر جاری بحث کے درمیان جمعیۃ علما ہند کے صدر اور معروف عالم دین مولانا سید ارشد مدنی نے ایک بڑا بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لو جہاد ایک بے تکی بات ہے ، یہ کوئی اسلامی نام نہیں ہے اور نہ ہی مسلمان پہلے سے اس نام کو جانتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو حکومت کے بعد فرقہ پرست ذہنیت کے لوگوں نے اس لفظ کو ایجاد کیا اور پھر میڈیا کے ذریعہ اس کو اچھال دیا اور ہوا دی ۔ مولانا ارشد مدنی نے اپنے اس بیان کا ایک ویڈیو خود ہی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔