بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل سرخیوں میں رہنے والے مبینہ لو جہاد کیس میں قومی خواتین کمیشن کی ٹیم کی جانچ کے بعد اب قومی انسانی حقوق کمیشن کی ٹیم بھی بھوپال آکر معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کرے گی۔کمیشن کے رکن پریانک قانون گو نے کہا کہ اگلے دو تین دنوں میں اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم بھیجی جائے گی، جو کیس کے تمام پہلوؤں کی گہرائی سے چھان بین کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کیس کے کچھ متاثرین نے کمیشن سے رابطہ کیا تھا۔ انہیں ان کی حفاظت کا خوف تھا۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن وہاں اپنی ٹیم بھیجنے جا رہا ہے ۔ کمیشن نے فی الحال ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے اور اب تک کی گئی کارروائی کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔اس دوران قومی خواتین کمیشن کی ایک ٹیم بھی ان دنوں بھوپال میں اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔