حیدرآباد۔/15 مئی، ( سیاست نیوز) لولو گروپ کی جانب سے حیدرآباد میں 17 تا 19 مئی فیشن ویک تقاریب کے تحت فیشن کے نامور ستاروں کو حیدرآباد میں پیش کررہا ہے۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوگا۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے نامور فیشن ستارے اپنے خصوصی گرمائی اور سرمائی کلکشن کو عوام کیلئے پیش کریں گے۔ کئی بین الاقوامی برانڈز کے فیشن کلکشن کو عوام کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ملک کی نامور سلیبریٹیز اور فیشن تقریب اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جارہا ہے۔ تین روزہ شو کے کوریو گرافر شام خان ہیں جو ملک کے نامور فیشن کوریو گرافر ہیں۔ عالمی معیار کے گرمائی اور سرمائی فیشن ڈیزائن کے ملبوسات کی نمائش کی جائے گی۔ نامور ماڈلس ریمپ پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئےepe جینس لندن، پیٹر انگلینڈ، لوئیس فلپ، سن ڈینم اور دیگر نامور برانڈز کے پراڈکٹس کو ریمپ پر پیش کیا جائے گا۔ ملبوسات کے مختلف فیشن ایبل اقسام کو عوام کیلئے پیش کیا جائے گا۔ شو کے سلسلہ میں کوریوگرافر شام خان نے لولو مال حیدرآباد میں لولو فیشن ویک کا لوگو جاری کیا۔ ریجنل ڈائرکٹر لولو گروپ حیدرآباد عبدالسلیم، ریجنل منیجر لولو حیدرآباد عبدالقدیر، جنرل منیجر نوشاد، ریپوسلی بائینگ منیجر اور ایز ہل مال منیجر اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے۔1