لولو منہاج کو امریکہ سے واپس لانے کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

امجد اللہ خاں خالد کے توسط سے وزیر خارجہ کو والدہ کا مکتوب

حیدرآباد۔26جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سیدہ لولومنہاج زیدی طالبہ جو کورونا وائرس وباء کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے امریکہ روانہ ہوئی تھیں کو واپس لانے کے لئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ سیدہ لولومنہاج زیدی کی والدہ محترمہ سیدہ وہاج فاطمہ نے ترجمان مجلس بچاؤ تحریک جناب امجد اللہ خان خالد کے توسط سے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کو روانہ کئے گئے مکتوب میں بتایا کہ ان کی دختر گذشتہ دو ماہ سے ان سے رابطہ میں نہیں تھیں اور اب انہیں ایک ویڈیو موصول ہوا جس میں ان کی دختر کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ نظر آرہی ہے ۔ جناب امجد اللہ خان نے ٹوئیٹر کے ذریعہ مرکزی وزارت امور خارجہ کے علاوہ ہندستانی قونصل خانہ شکاگو کو متوجہ کرواتے ہوئے انہیں اس بات سے واقف کروایا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے امریکہ روانہ ہونے والی یہ خاتون شکاگو کی سڑکوں پر دیکھی گئی ہیں جس کی فوری طور پر نگہداشت کو یقینی بناتے ہوئے انہیں واپس حیدرآباد لانے کے اقدامات کئے جائیں۔ جناب امجد اللہ خان کے ٹوئیٹ کے بعد مرکزی وزارت خارجہ کی جانب سے جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ مذکورہ ہندستانی شہری کے متعلق موصول ہونے والی درخواست کا نوٹ لیتے ہوئے انہیں واپس لانے کے سلسلہ میں اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔ اسی طرح قونصل جنرل ہند متعینہ شکاگو نے بھی ترجمان تحریک کے ٹوئیٹ کے جواب میں کہا کہ وہ سیدہ لولو منہاج زیدی سے رابطہ میں آتے ہوئے ان کی مدد کریں گے۔ بتایاجاتا ہے کہ شکاگو میں موجود حیدرآبادی برادری نے مذکورہ خاتون سے رابطہ کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بناتے ہوئے ان کے گھر والوں کی تلاش شروع کی اور جناب امجد اللہ خان خالد کے توسط سے ہونے والے رابطہ کے بعد ان کا پتہ چلا جو کہ مولیٰ علی کی رہنے والی ہیں۔ جناب امجد اللہ خان خالد کے ٹوئیٹ کے بعد وزارت خارجہ اور قونصل خانہ شکاگو نے متحرک ہوتے ہوئے سیدہ لولو منہاج زیدی کو ہندستان روانہ کرنے سے پہلے انہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور کہا جا رہاہے انہیں روانہ کرنے سے قبل ان کی صحت پر توجہ دی جائے گی۔بتایاجاتا ہے کہ مذکورہ خاتون امریکہ روانہ ہونے سے قبل شہر کے ایک سرکردہ تعلیمی ادارہ میں پیشہ تدریس سے وابستہ تھیں۔ذرائع کے مطابق سیدہ لولو منہاج زیدی سے قونصل خانہ کے عہدیدار رابطہ میں آچکے ۔ م
حیدرآباد میں موجود حسین ساگر کی سطح آب میں ہورہے تیزی سے اضافہ کو دیکھتے ہوئے پانی کے اخراج کے عمل کو بھی تیز کردیا گیا ہے اور کہا جار ہاہے کہ حسین ساگر سے پانی کا اخراج نالوں اور پائپ کے ذریعہ کیا جا رہاہے لیکن اس کی رفتار بھی تیز ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں معمولی وقفہ سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ریاست کے بیشتر اضلاع میں شدید بارش کی اطلاعات ہیں۔ حکومت کی جانب سے ریاست کے تمام اسکولوں کو 26 اور 27 جولائی کو تعطیل کے اعلان کے بعد شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کم دیکھی گئی۔ م ہیں۔م