لوک سبھا اسپیکر کی صفائی مہم میں شرکت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: سوچھتا پکھواڑا۔سوچھتا ہی سیوا۔ 2023 کے تحت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج کوٹا میں منعقدہ صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر برلا نے کہا کہ صفائی سے صحت، تونائی اور خوشحالی آتی ہے ۔ صفائی کو خدا پسند کرتا ہے ۔ مہاتما گاندھی نے بھی صفائی کو انسانیت کی بہترین خدمت قرار دیا تھا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے عزم کا اعادہ کریں کہ وہ اپنے شہر، ریاست اور ملک کو باقاعدگی سے محنت اور عطیہ کرکے صاف ستھرا رکھیں گے ۔اس موقع پر پارلیمنٹ کامپلکس میں بھی صفائی مہم چلائی گئی۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ نے اس مہم کی قیادت کی۔ اس تقریب میں لوک سبھا سکریٹریٹ کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔