لوک سبھا انتخاب 2024: ’یوپی + بہار = گئی مودی سرکار‘

   

لکھنؤ:اتر پردیش میں ایک نئے انداز کے پوسٹر کی انٹری ہوئی ہے۔ بہار میں حال میں ہوئے سیاسی الٹ پھیر سے متاثر یہ پوسٹر ہفتہ کے روز لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی دفتر کے باہر لگا نظر آیا جس پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے پوسٹر لگائے گئے ہیں اور یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ یوپی اور بہار متحد ہو کر بی جے پی کے لوک سبھا اراکین کی تعداد کم کر دیں تو مرکز سے بی جے پی کی حکومت کھسک سکتی ہے۔ پوسٹر پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کی تصویروں کے ساتھ لکھا گیا ہے ’یوپی + بہار = گئی مودی سرکار‘۔ یہ پوسٹر سماجوادی پارٹی لیڈر آئی پی سنگھ نے لگوایا ہے۔