ہفتہ کو رائے دہی ،وزیر اعظم مودی سمیت کئی اہم امیدوار وں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا
نئی دہلی : لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے سات ریاستوں اور چندی گڑھ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی 57 سیٹوںکیلئے انتخابی مہم آج شام ختم ہوگئی جہاں یکم جون کورائے دہی ہوگی۔لوک سبھا الیکشن 2024 کے ساتویں اور آخری مرحلے کی مہم جمعرات 30 مئی کو اختتام پذیر ہوئی۔اس دوران سرکردہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے آخری لمحات کی ریلیوں کے ساتھ اپنی کوششیں تیز کر دیں اور رائے دہندوں کو راغب کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی۔ یکم جون کو سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں کل 904 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔ اتر پردیش اور پنجاب کی تیرہ ، مغربی بنگال میں نو، بہار میں آٹھ، اوڈیشہ میں چھ، ہماچل پردیش میں چار، جھارکھنڈ میں تین اور چندی گڑھ کی ایک سیٹ پر یکم جون کو پولنگ ہونی تھی۔اس کے علاوہ، اوڈیشہ میں 42 اسمبلی سیٹوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہونی تھی۔ نریندر مودی سمیت بی جے پی کے اہم قائدین نے اس مرحلہ کیلئے بھی شدت کے ساتھ مہم چلائی جبکہ انڈیا کے اتحاد کے قائدین نے مختلف وعدوں کے ساتھ ووٹرس کو راغب کیا ہے ۔ آخری مرحلہ کی رائے دہی کے بعد 4جون کو نتائج پر سب کی نظری ٹکی ہوئی ہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقے ۔ وارانسی میں بھی ہفتہ کو آخری مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان کے علاوہ، میدان میں دیگر نمایاں چہرے اداکار کنگنا رناوت (منڈی)، انوراگ ٹھاکر (ہمیر پور)، اور اداکار روی کشن (گورکھپور) ہیں۔ ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ٹی ایم سی ایم پی ابھیشیک بنرجی کی قسمت پربھی یکم جون کو مہر لگ جائے گی۔ وہ ڈائمنڈ ہاربر سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ساتویں اور آخری مرحلہ کیلئے بھی سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔