لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اجلاس

   

۔7 مارچ کو ورنگل میں کے ٹی آر کی شرکت : ای دیاکر راو کا بیان
حیدرآباد 3 مارچ ( این ایس ایس ) وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات ای دیاکر راو نے ٹی آر ایس قائدین اور ورکرس سے کہا ہے کہ وہ ورنگل میں 7 مارچ کو ہونے والے پارٹی اجلاس کو کامیاب بنائیں۔ یہ اجلاس لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقد ہو رہا ہے اور پارٹی ورکنگ صدر کے ٹی راما راو مخاطب کرینگے ۔ انہوں نے سابق ڈپٹی چیف منسٹر و ارکان پارلیمنٹ بی پرکاش ‘ دیاکر ‘ ارکان اسمبلی نریندر ‘ اے رمیش ‘ وی بھاسکر اور دھرما ریڈی وغیرہ کی موجودگی میں ایک تقریب سے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ۔ دیاکر راو نے کہا کہ ٹی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی راما راو7 مارچ کو اجلاس میںشرکت کرینگے ۔ ٹی آر ایس پارٹی نے تلنگانہ میں لو ک سبھا کی 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے مختلف اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کے ٹی آر اجلاس میں مہمان خصوصی ہونگے اور وہ پارٹی ورکرس سے خطاب کرینگے ۔ وزیر موصوف نے ارکان اسمبلی اور دوسرے قائدین سے بھی خواہش کی کہ وہ ہر اسمبلی حلقہ سے تین ہزار عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں ۔