شانتی نکیتن (مغربی بنگال)۔ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام)نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین نے کہا کہ ابتدائی تعلیم اور نگہداشت صحت کو ہندوستان میں خاطر خواہ اہمیت نہیں دی جارہی ہے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوک سبھا انتخابات کے کچھ اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ سین نے دعویٰ کیا کہ آیوشمان بھارت اور راشٹریہ سواستھ بیمہ یوجنا کا مقصد ملک میں نگہداشت صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا نہیں ہے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ صرف پیسہ فراہم کرنے سے ملک میں صحت کے شعبہ میں پیشرفت نہیں ہوگی۔ جو اسکیمات ہیں، وہ بھی تنگ نظری کے ساتھ بنائی گئی ہیں جن کا مقصد صرف شہرت حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تعلیم اور صحت پر خاطر خواہ فنڈس دستیاب نہیں رہتے۔