لوک سبھا میں آج بجٹ پر مباحث

   

نئی دہلی : لوک سبھا میں کل بجٹ پر مباحث شروع ہوں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد راہول گاندھی پہلے مقرر ہوں گے جو بجٹ پر اپنی رائے ظاہر کریں گے ۔ مرکزی حکومت کے خلاف سخت تیور دکھانے کیلئے وہ اپوزیشن کی قیادت کریں گے۔ صدر جمہوریہ کے خطبہ پر تحریک تشکر پر وزیراعظم کے جواب کے بعد راہول گاندھی کو بولنے کا موقع دیا جائے گا ۔ راہول گاندھی نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اب تک شدید تنقید کی ہے اور الزام عائد کیا کہ یہ حکومت صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے پالیسیاں بنارہی ہیں۔