نئی دہلی: انتخابی اصلاحات سے متعلق بل کو آج دوشنبہ کو لوک سبھا میں حکومت پیش کرے گی، اس کی اطلاع لوک سبھا کی طرف سے جاری بیان میں دی گئی، بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی ایکٹ ترمیمی بل 2021 ایوان زریں میں پیش کرنے کے لیے فہرست زدہ کردیا گیا ہے اسے وزیر برائے قانون و انصاف کرن رججو پیش کریں گے اس بل کے زریعے عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 اور 1951 میں ترمیم کۓ جانے کی تجویز ہے ، مرکزی کابینہ نے بدھ کو انتخابی اصلاحات سے منسلک اس بل کے مسودے کو اپنی منظوری دے دی تھی مسودے میں کہا گیا ہے کہ ووٹ راۓ دہندگان کی فہرست میں دوبارہ اندراج اور فرضی ووٹنگ کو روکنے کے لیے ووٹر کارڈ اور لسٹ کو آدھار کارڈ سے مربوط کیا جائے گا