نئی دہلی 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر ویرل اچاریہ کے اچانک استعفیٰ کا معاملہ کیرالا کے رکن پارلیمنٹ تھامس چازی کڑن نے لوک سبھا میں اُٹھایا اور الزام عائد کیاکہ موجودہ حکومت ڈپٹی گورنر کو اپنی پالیسیوں پر عمل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی تھی حالانکہ یہ پالیسیاں عوام کے مفاد میں تھیں۔ڈپٹی گورنر اچاریہ نے اپنی میعاد مکمل ہونے سے قبل اچانک استعفیٰ دیدیا۔ قبل ازیں انہوں نے جولائی میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔