نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کو ہدایت دی ہیکہ وہ لوک پال سلیکشن کمیٹی اجلاس کیلئے امکانی تاریخ سے متعلق 10 دن کے اندر اطلاع دے دیں۔ اس کمیٹی کی قیادت وزیراعظم کریں گے۔ کمیٹی کی طرف سے ملک کی پہلی انسداد رشوت ستانی اتھاریٹی لوک پال کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔
مودی حکومت انصاف اور ایمان پر قائم : نقوی
نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اپوزیشن پر تنقید کی کہ وہ عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔مودی حکومت من کی بات کے ذریعہ عوام کے اندر انصاف اور ایمان کے ایجنڈہ کے تحت کام کررہی ہے۔ بعض پارٹیاں عوام کو الجھن سے دوچار کرتے ہوئے مجرمانہ سازش کررہی ہیں۔