نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک جاری ‘بھارت جوڑو یاترا’ سے لوگ پرجوش ہیں اور عوام، لوٹنے میں مصروف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت سے آزادی چاہتے ہیں۔واڈرا نے ٹویٹ کیا، “بھارت جوڑو یاترا تمل ناڈو سے کیرالا میں داخل ہوئی۔ سماج کا ہر طبقہ اس پد یاترا سے پرجوش ہے ۔ کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت تمام کی شرکت اور جوش قابل دید ہے ۔
“انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کا پیغام واضح ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور تقسیم کی سیاست ختم ہونی چاہیے ۔