حیدرآباد۔/21اگسٹ، ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے ایک طالب علم کو ساتھی لڑکی سے مبینہ دوستی اور عریاں تصاویر سے بلیک میل کرنے پر گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 19 سالہ ریان الدین ساکن صنعت نگر نظام آباد کو گرفتار کرلیا۔ جو شہر کے نواحی علاقہ گنڈی پیٹ میں بزنس اسکول کا طالب علم ہے ۔ پولیس سائبر کرائم راچہ کنڈہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریان الدین اپنے کالج کی ایک لڑکی جس نے اس کے خلاف شکایت کی تھی اس سے دوستی کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا اور اس نے دوستی کرلی تھی ، ان تصاویر کو لڑکی کے والدین سے رجوع کرنے کے نام پر لڑکی کو دھمکایا کرتا تھا۔ لڑکی جب اپنے والدین کے ہمراہ سینما دیکھ رہی تھی اس نے لڑکی کو فون کیا اور فوری اپنی شرط رکھتے ہوئے لڑکی پر دباؤ ڈالا کہ وہ فوری باتھ روم میں جاکر اپنی عریاں تصاویر کو پیش کرے۔ بالآخر لڑکی نے جو سرور نگر کی ساکن ہے پولیس رچہ کنڈہ میں شکایت کردی۔جس پر ریان کوگرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے سیل فون ضبط کرلیا گیا۔