حیدرآباد ۔ 6 جون (سیاست نیوز) دوستی کی آڑ میں لڑکی کا جنسی استحصال کرنے کی کوشش نے ایک لڑکے کو جیل منتقل کردیا۔ سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ نے پروین کمار نامی 23 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ بوڈاپل علاقہ کا ساکن شکایت گزار لڑکی کو ہراساں کررہا تھا۔ پہلے اس نے اس لڑکی سے دوستی کی اور بات چیت جاری رکھی۔ یہ لڑکی سال 2020ء میں اس کے مکان کے قریب منتقل ہوئی تھی۔ اس نے لڑکی سے دوستی کے بعد ایک اور فرضی فیس بک اکاؤنٹ تیار کیا اور لڑکی کی تصاویر سے چھیڑچھاڑ کرتے ہوئے ان تصاویر کو عریاں اور قابل اعتراض انداز میں تبدیل دیا جسکے بعد اس نے لڑکی کو جنسی خواہش پوری کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا اور ناقابل بیان انداز میں لڑکی کو پیامات روانہ کرنے لگا۔ لڑکی نے ان حرکتوں سے تنگ آ کر سائبر کرائم پولیس میں شکایت کردی۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد اس لڑکے کو گرفتار کرلیا۔