نئی دہلی : مشرقی دہلی کے کرشنا نگر علاقے میں 18 سالہ لڑکی کا الزام ہے کہ اسے اور اس کی سہیلی کو مقامی افراد کے ساتھ ساتھ دہلی پولیس والے بھی پریشان کررہے ہیں ۔ تاہم دہلی پولیس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی اور اس کی سہیلی ایک شخص کو پارک میں زد و کوب کررہے تھے ۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اسے نامعلوم شخص نے ہراساں کیا جب کہ پارک میں اپنی سہیلی کے ساتھ جارہی تھی اس کا یہ بھی الزام ہے کہ اس شخص کے ساتھ پولیس ملازمین اور اس کی سہیلی کے والدین بھی مل گئے ان سب نے ان دونوں کو بہت پریشان کیا ۔ پولیس عہدیداروں نے الزامات کو غلط بتایا اور کہا کہ لڑکی جھوٹ بول رہی ہے ۔۔