لڑکی کی مشتبہ موت کیس میں اہم پیشرفت ،جیڈی میٹلہ پولیس کا دعویٰ

   

حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ پولیس نے لڑکی کی مشتبہ موت کے معاملہ میں اہم پیشرفت کا دعویٰ کیا ہے۔ 19 سالہ لڑکی کی مشتبہ موت پر قتل اور عصمت ریزی کے شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے اور سکھ برادری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے خاموش احتجاج کر رہی ہے ۔ یاد رہے کہ 14 فروری کو لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی جس کی نعش دوسرے دن ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب دستیاب ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی ایک ہم عمر لڑکے سے محبت کرتی تھی اور اس کا علم ہونے کے بعد اس کے والدین نے اسے تاکید کی ہوگی ۔ لاپتہ ہونے سے قبل لڑکی نے اس مسئلہ پر اپنے والدین سے بحث و تکرار کی۔ لڑکی کا خاندان پہلے روڈا مستری نگر میں مقیم تھا اور لڑکی پڑوس میں مقیم لڑکے سے محبت کرتی تھی۔ دونوں کو ایک ساتھ اس کے والدین نے کئی مرتبہ دیکھا اور تاکید و ڈانٹ ڈپٹ کی جس کے بعد انہوں نے روڈا مستری نگر سے سبھاش نگر منتقل ہوگئے۔ پولیس نے عمارت کی چوتھی منزل سے چند بال برآمد کئے ۔ پولیس نے نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے ان بالوں کی جانچ کیلئے فارنسک لیباریٹری منتقل کردیا ہے ۔ ع