گیا : بہار کے ضلع گیا میں انسانیت کو شرما دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک نابالغ بچے کو زبردستی دوسرے آدمی کا تھوک چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔ اس نابالغ لڑکے کا قصور یہ تھا کہ وہ اپنے گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا تھا۔ ایک ہفتہ کے بعد واپس آنے پر دونوں خاندانوں کے درمیان مذکورہ سابق مکھیاکے یہاں پنچایت بلائی گئی۔اور اس جرم کی سزا میں نابالغ لڑکے کو تھوک چاٹنے کی سزا سنائی گئی، اورآئندہ ایسا کام نہ کرنے کا عہد بھی لیا گیا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔پولیس نے اس معاملہ میں 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔