لڑکی کے عریاں ویڈیوز کے ذریعہ ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے لڑکی کو عریاں ویڈیوز کے ذریعہ ہراساں کرنے والے ایک بار ٹنڈر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ شیوا کمار کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو بالاپور کے علاقہ میں واقع ایک بار میں کام کرتا تھا ۔ اس کا تعلق بیدر سے بتایا گیا ہے ۔ بیدر سفر کے دوران اس کی پہچان ایک لڑکی سے ہوئی تھی اور اس نے لڑکی سے دوستی کرلی اور ملاقاتیں شروع ہوگئیں ۔اس دوران اس نے لڑکی کو ہوٹل لیجاکر اس کے ساتھ زبردستی کی کوشش کی اور لڑکی کے انکار پر اس نے اس کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرلئے اور تعلقات کو جاری رکھنے کیلئے اس پر دباؤ ڈالنے لگا اور لڑکی کی جانب سے انکار پر اس نے ویڈیوز اور تصاویر کو واٹس اپ کے ذریعہ رشتہ داروں کو روانہ کرنا شروع کیا ۔ لڑکی کی شکایت پر رچہ کنڈہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔