حیدرآباد /18 اگست ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں لڑکے کی جانب سے شادی سے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ ہاجرہ فاطمہ ساکن بنڈلہ گوڑہ محمد آصف نامی نوجوان سے اکثر فون پر بات کیا کرتی تھی اور سمجھا جاتا ہے کہ دونوں کا معاشقہ چل رہاتھا ۔ آصف کی جانب سے شادی سے انکار پر ہاجرہ بیگم دلبرداشتہ ہوگئی اور پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
