حیدرآباد۔/24اگسٹ، ( سیاست نیوز) نئی دہلی کے لکر اسکام کے معاملہ میں حیدرآباد کی مقامی عدالت سے ٹی آر ایس رکن کونسل کویتا کو راحت ملی ہے۔ عدالت نے بی جے پی قائدین کو کویتا کے خلاف کسی بھی طرح کے ہتک آمیز ریمارکس سے گریز کی ہدایت دی ہے۔ کویتا نے اسکام میں ملوث ہونے کے الزام پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما اور سابق رکن اسمبلی مجیندر سرسہ کیخلاف ہتک عزت کا معاملہ درج کیا ہے۔ حیدرآباد کے سٹی سیول کورٹ کے 9 ویں چیف جج کے روبرو انجکشن پٹیشن داخل کی گئی۔ سٹی سیول کورٹ نے عبوری احکام جاری کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ اور سابق رکن اسمبلی کو ہدایت دی کہ کویتا کے خلاف ہتک عزت کا کوئی بھی بیان نہ دیں۔ عدالت نے قانون ساز اداروں، میڈیا اور سوشیل میڈیا میں بے بنیاد الزامات عائد نہ کرنے کی بی جے پی قائدین کو ہدایت دیتے ہوئے آئندہ سماعت 13 ستمبر کو مقرر کی ہے۔ درخواست میں کویتا نے شکایت کی کہ دہلی اسکام کے بارے میں ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ بی جے پی قائدین سے برسرعام معذرت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی کہ وہ آئندہ اس طرح کے الزامات عائد کرنے پر پابند کریں۔ عدالت نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق رکن اسمبلی کو نوٹس جاری کی ہے۔ ر
عدالت نے کویتا کے خلاف اس معاملہ میں بیان بازی سے گریز کرنے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کے خلاف لکر اسکام میں سی بی آئی تحقیقات کے بعد بی جے پی کی جانب سے کویتا کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔ر