لکشادیپ میں مجوزہ نئے قوانین عوام مخالف: جماعت اسلامی ہند

   

نئی دہلی:لکشادیپ میں مجوزہ نئے قوانین آمرانہ اورعوام مخالف ہیں۔ جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ اس قانون کے ذریعہ وہاں اٹھنے والی کسی بھی مخالفانہ آواز کو کچلنے کا پورا اختیار وہاں کے انڈمنسٹریٹر کو دیا گیا ہے جو شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالی ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے لکشادیپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ریگولیشن 2021 میں درج بعض قوانین کو غیر جمہوری اور عوام مخالف قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری انداز میں تدوین کئے گئے مذکورہ قوانین لکشادیپ کے عوام کی بہبودی اور ترقی کے بجائے لکشادیپ میں بڑے کارپوریٹ کو یہاں ٹوریزم کو فروغ دینے کی راہیں فراہم کرتے ہیں۔اس چھوٹے جزیرہ میں جس کی کل آبادی تقریباً 70 ہزار ہے، ریگولیشن میں ایک غنڈہ ایکٹ بھی شامل ہے۔ اس قانون کے ذریعہ وہاں اٹھنے والی کسی بھی مخالفانہ آواز کو کچلنے کا پورا اختیار وہاں کے انڈمنسٹریٹر کو دیا گیا ہے جو شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالی ہے۔