کلکتہ : ریاستی وزیر مملکت برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور لکشمی رتن شکلا نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ریاستی سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر نے اپنا استعفیٰ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اور اس کی ایک کاپی گورنر جگدیپ دھنکر کو بھیج دیا ہے ۔سابق وزیر شوبھندو ادھیکاری کے استعفیٰ دینے اور پھر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد یہ استعفیٰ سامنے آیا ہے ۔بنگال رنجی ٹیم کے سابق کپتان ، ہوڑہ شمال سے ممبر اسمبلی 39 سالہ شکلا نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ وہ سیاست سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں ۔شکلا ہوڑہ ضلع کے تنظیمی امور کو بھی دیکھ رہے تھے ۔