لکڑی کا پل منی انڈیا میں تبدیل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کے لکڑی کا پل کا علاقہ منی انڈیا میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ اس بات سے عوام کو چونکنے یا حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بلکہ یہ حقیقت ہے لکڑی کا پل پر واقع ضلع رنگاریڈی کلکٹریٹ آفس کے عقب میں واقع پارکنگ خانگی ٹراویلس گاڑیوں کے سنٹر میں تبدیل ہوگئی ہے جس سے کلکٹر آفس کو مختلف مسائل لے کر پہونچنے والے عوام کو کافی مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جس پر بھی غور کرنا کلکٹر ضلع رنگاریڈی ، حیدرآباد سٹی پولیس بالخصوص ٹریفک پولیس کو غور کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔ اس پارکنگ سنٹر سے ہندوستان کے مختلف ریاستوں اور شہروں مثلاً آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، مہاراشٹرا ، کرناٹک ، میگھالیہ ، آسام کے علاوہ دوسرے شہروں کو گاڑیاں چلائی جارہی ہیں ۔۔