لکھنؤ کی مینکا نے ریڈمنڈ شہر کی پہلی خاتون کونسلر کا حلف لیا

   

واشنگٹن میں تاریخ رقم کی،ہند نژاد امریکیوں میں خوشی کی لہر
لکھنؤ۔4؍ڈسمبر ( ایجنسیز )اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کی مینکا سونی نے گزشتہ دنوں واشنگٹن میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ریڈمنڈ شہر کی پہلی خاتون کونسلر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیااور اب انھوں نے کونسلر کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ وہ اس عہدہ کیلئے منتخب ہونے والی پہلی ہندوستانی نژاد امریکی خاتون بن گئی ہیں۔ مینکا نے بھگوت گیتا ہاتھ میں لیکر حلف لیا۔ اس سے نہ صرف ہندوستانی ثقافت بلکہ ہندوستانی وراثت کی بھی عزت افزائی ہوئی۔ مینکا سونی کو جج رسیل نے حلف دلایا اور اس کے بعد لوگوں نے ہند نژاد امریکی خاتون مینکا کو لوگوں کی مبارکبادیاں ملنی شروع ہو گئیں۔قابل ذکر ہے کہ ریڈمنڈ شہر مائیکروسافٹ کے ورلڈ ہیڈکوارٹر اور امریکہ کے سب سے بااثر ٹیک ہب کیلئے جانا جاتا ہے۔ اس شہر میں مینکا کی کامیابی ہند نژاد امریکیوں کے لیے تاریخی کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں بڑی تعداد ہند نژاد افراد کی موجودگی بھی دیکھنے کو ملی جنہوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ اس دوران میئر انجیلا برنی، سٹی کونسل کے رکن اور کئی مقامی و ہند نژاد امریکی طبقہ کے لیڈران موجود رہے۔
مینکا سونی کی کامیابی کا تذکرہ امریکہ کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی خوب ہو رہا ہے۔ ایسا اس لیے، کیونکہ 8 سال سے اقتدار میں جمے حریف کو شکست دے کر انھوں نے تاریخی جیت حاصل کی۔ سٹی کونسل بننے کے بعد سئیٹل میں ہندوستان کے قونصل جنرل پرکاش گپتا نے ان کی عزت افزائی بھی کی۔ ا?گرہ میں پیدا ہوئیں مینکا سونی کی تعلیم لکھنو? میں ہی ہوئی۔ لکھنو? یونیورسٹی سے انھوں نے گریجویٹ مکمل کیا۔ وہ تقریباً 20 سالوں تک لکھنو? میں رہیں۔ اس کے بعد اپنے کیرئیر کو رفتار دینے کے مقصد سے بیرونِ ملک سفر کا ا?غاز کیا۔ وہ 30 سے زائد سالوں سے عالمی کارپوریٹ سیکٹر میں ہیں۔ ان کے پاس مائیکروسافٹ، اسٹاربکس، جنرل موٹرس اور ٹی موبائل جیسی کمپنیوں میں کام کرنے کا تجربہ ہے۔