لکھنؤ۔ 27مئی ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں 31مئی کو فوج میں تقرری کے لئے ہونے والے سی ای ای امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔آرمی ذرائع کے مطابق فتح پور میں 13 اضلاع کے لئے گذشتہ دو فروری کو منعقد کی گئی بھرتی ریلی کے لئے سی ای ای امتحان آنے والے 31مئی کو اے ایم سی سنٹر اینڈ کالج لکھنؤ میں ہونا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤں کی وجہ سے اب اس سے ملتوی کردیا یگا ہے ۔ اس بارے میں ابھی اگلی تاریخ کا اعلان نہیں کیا یگا ہے ۔جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔