نئی دہلی: اتر پردیش کے لکھنؤ اور سیتا پور سمیت کئی اضلاع میں دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رات قریب 1.16 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔ اس کا مرکز لکھنؤ سے 139 کلومیٹر شمال-شمال مشرق میں 82 کلومیٹر کی گہرائی میں رہا۔حالانکہ، نیوز جانکاری کے مطابق جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ جاگ اٹھے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران جنم اشٹمی منانے والے لوگ بھی گھبراہٹ میں پنڈال سے باہر نکل آئے۔ لوگوں کے مطابق جھٹکا اس قدر شدید تھا کہ گھروں میں رکھے کولر،فریج سمیت کئی اشیا دیر تک لرزتے رہے۔