لکھنؤ : ایس پی لیڈر اکھلیش یادو نے سیتاپور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا سیتاپور لکھیم پور کھیری کا پڑوسی ضلع ہے ، اگر کشمیر پر کوئی فلم بنی ہے تو لکھیم پور کھیری کے واقعہ پر بھی فلم بن سکتی ہے ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر ’ دی کشمیر فائلز‘ جیسی فلم بن سکتی ہے تو اکٹوبر 2021 ء کے لکھیم پور کھیری تشدد پر بھی فلم بننی چاہئیے۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد لکھنؤ سے باہر اکھلیش یادو کا یہ پہلا دورہ تھا جس میں ایس پی نے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی تھی ۔جبکہ اس کی دو اتحادی جماعتوں نے مل کر 14سیٹیں حاصل کی تھیں ۔ بی جے پی255 سیٹوں کے ساتھ اقتدار میں واپس آئی ۔
