لکھیم پور کیس : بی جے پی لیڈر کے بشمول مزید چار ملزمین گرفتار

   

لکھیم پور : ایک بی جے پی لیڈر کے بشمول مزید چار افراد کو اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں احتجاجی کسانوں پر گاڑی چڑھادینے کے کیس میں آج گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بی جے پی لیڈر اس روز ایس یو وی گاڑی میں دیکھا گیا تھا۔ پولیس کے بیان میں بتایا گیا کہ ملزمین سمیت جیسوال، ششوپال، نندن بشٹ اور ستیہ ترپاٹھی کو لکھیم پور کھیری پولیس نے گرفتار کیا ۔ ترپاٹھی کے قبضہ سے لائسنس یافتہ ریوالور اور 3 گولیاں برآمد کئے گئے۔ مقامی بی جے پی لیڈر جیسوال نے قبل ازیں نامعلوم کسانوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اس کے ڈرائیور و دیگر کو زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کیا۔