لگژری سہولتوں کے بغیرعوامی مسائل کی یکسوئی کاقابل ستائش جذبہ

   

جگاریڈی کااہلیہ کے ہمراہ اسکوٹرپر15 تالابوںکامعائنہ
30کلومیٹرکی مسافت طئے کرکے2500کروڑروپئے کے نئے پراجیکٹس کا جائزہ
سنگاریڈی ۔18 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی کے سابق رکن اسمبلی جگاریڈی اپنی اہلیہ نرملا جگاریڈی چیئرمین انڈسٹریز تلنگانہ کے ساتھ بائیک پر 30 کلو میٹر کا سفر کرتے ہوئے ایچ ایم ڈی اے حدود میں آنے والے 15 تالابوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 2500 کروڑ روپے کے منصوبے کی تجویز دی جس کا مقصد تالابوں کو خوبصورت اور عوامی سہولتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ہر تالاب پر جدید سہولتیں جگاریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہر تالاب کے اطراف درج ذیل سہولتوں کا انتظام لازمی ہو۔25 میٹر چوڑا پشتہ نیکلس روڈ واکنگ ٹریک دھوبی گھاٹ بتکما گھاٹ ‘کشتی رانی بچوں کے لیے پارک لائٹنگ سسٹم کے منصوبے کو تیار کیاجائے ۔انہوں نے زور دیا کہ تالابوں کی ترقی کے نام پر مکانات کو منہدم نہ کیا جائے۔ زمین بھی صرف اسی وقت حاصل کی جائے جب کسان اپنی مرضی سے دینے پر راضی ہوں ماحول اور پانی کے تحفظ پر زور دیا ۔ببلی کونٹا تالاب میں ڈرینج کے پانی کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ صاف پانی اور گندے پانی کے لیے الگ نالوں کا انتظام کیا جائے تاکہ محبوب ساگر جیسے تاریقی تالاب کا پانی آلودہ نہ ہو۔عوامی سہولتوں کے دیگر منصوبے معائنہ کے دوران جگاریڈی نے دیگر ترقیاتی کاموں پر بھی توجہ دینے کی ہدایت دی، جن میں24 اور 25 وارڈ میں برج کی تعمیر اور یہاں سے نیو بس اسٹینڈ روڈ کی توسیع مقامی سڑکوں کی مرمت اور عوامی سہولتوں کی فراہمی شامل ہے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف کسانوں اور عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ سنگاریڈی کے تالاب دوبارہ اپنی پہچان حاصل کریں گے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں۔ چیف منسٹر کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر حافظ شیخ شفیع سنتوش کرن گوڑ بالا گنیش ڈی ای ای اریگیشن اور ایچ ایم ڈی اے کے عہدیدار موجود تھے۔