٭ چین میں کورونا وائرس کی وباء سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف فرضی پوسٹ اور الرٹس گشت کررہے ہیں۔ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے ان سے متعلق وضاحت کی ہیکہ لہسن کھانے سے کورونا وائرس سے تحفظ کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ عالمی صحت تنظیم نے یہ بھی وضاحت کی ہیکہ تل کا تیل کھانے یا اس کے لگانے سے نئے کورونا وائرس ختم نہیں ہوں گے۔