لیبا میں امریکی فوج کا ڈرون لاپتہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔23 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے طرابلس شہر کے اوپر ایک مشن کے تحت چکر لگانے والا امریکی فوج کا ایک ڈرون طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے ۔امریکی فوج کی افریقی کمان نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔بیان کے مطابق امریکی فوج کی افریقی کمان کا اسلحہ سے لیس ایک ڈرون طیارہ 21 نومبر کو لیبیا کے طرابلس میں لاپتہ ہوگیا۔ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔