لندن: انسانی حقوق کیلئے سرگرم خواتین کارکنوں کو فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنے پر برطانیہ میں گرفتارکر لیا گیا ہے۔ برطانوی پولیس نے احتجاج کرنے پر گرفتارکیے گئے کارکنوں کی تعداد دو بتائی ہے۔ ان کی گرفتاری پیر کے روز جنگی یادگار کے پاس سے وسطیٰ لندن میں کی گئی ہے۔ برطانیہ میں لیبر پارٹی کی حکومت بننے کے بعد یہ انسانی حقوق کیلئے سرگرم خواتین کی پہلی گرفتاری ہے۔جنگی یادگار سینوٹاف کے سامنے ان انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایک فلسطینی جھنڈا رکھا ہوا تھا اور زمین پر 180,000 ہلاک کا ہندسہ پینٹ کیا گیا تھا۔ تصاویر اور ویڈیو فوٹیج دکھائی گئی تھیں۔ سینوٹاف ہر سال برطانیہ کی جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں قومی تقریبات کا مرکز بنتا ہے۔
برطانیہ انسانی حقوق اور انسانی آزادیوں کیلئے اہم یورپی ملک ہے۔تاہم جنگوں کی اس کی بھی لمبی تاریخ ہے۔لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے سوشل میڈیا پلیت فارم ‘ ایکس ‘ پر کہا ہے دو خواتین کی طرف سے امکانی مجرمانہ نقصان کے شبہ میں انہیں فوری گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان خواتین کی وجہ سے نقصان سڑک کو ہوا تھا نہ کہ جنگی یاد گار کو نقصان ہوا تھا۔ تاہم پولیس نے سڑک پر 180000 کا ہندسہ لکھنے سے سڑک کو کس قسم کا نقصان پہنچا ہے اس بارے میں وضاحت نہیں کی ہے۔۔